دعا بھٹو کا شوہر حلیم عادل سے خلع کیلئے عدالت سے رجوع؛ شوہر کا دباؤ یا سازش کا الزام

اہلیہ کی جانب سے خلع کا دعویٰ دائر کیے جانے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا اپنے بیان میں کہنا ہے میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ہو گا، دعا پر یا تو کوئی دباؤ ہو گا یا سازش کے تحت یہ کرایا گیا ہو گا، میں جب جیل میں تھا تب میرا دعا سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ نکاح اور طلاق دونوں جائز کام ہیں لیکن سن کر افسوس ہوا، یہ رشتتے توڑنے کے لیے نہیں ہوتے، میں اس وقت آزادی مارچ کے سلسلے میں لاہور میں ہوں۔
دعا بھٹو نے حلیم عادل سے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

ان کا کہنا تھا سندھ حکومت نے پہلے مجھ پر حملے کرائے، کیسز بنوائے، جیل میں رکھا گیا، میں ان تمام باتوں سے نہ رکا اور نہ ٹوٹا، فیصلہ اللہ اور عدالتوں نے کرنا ہے، میں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا، ہر شخص ظلم، دباؤ اور خوف برداشت نہیں کر سکتا۔ واضح رہے کہ دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے ملیر کی فیملی عدالت سے رجوع کیا ہے۔ حلیم عادل شیخ کی دعا بھٹو سے یہ دوسری شادی ہے جو انہوں نے 2018 میں کی تھی جب کہ ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی
آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران خان مان گئے
پاکستان میں بچے بہت تیزی سے موٹاپے کا شکار ہورہے ہیں. عالمی ادارہ صحت
پاکستان سعودیہ سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس: توانائی کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ لبرٹی چوک کے کئی مقامات پر کارکنان کم پولیس اہلکار زیادہ
پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا. وزیراعظم شہباز شریف

Comments are closed.