دعا ہے سب ن لیگی رہنماؤں کو ضمانت ملے، شہباز شریف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور ہونے پر کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آج ایک اوربے گناہ کو انصاف ملا،رانا ثناءاللہ کی ضمانت اس بات کا ثبوت ہے کہ ان پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا،رانا ثناءاللہ کی جرات، استقامت اور قربانیاں قابل فخر ہیں،سیاسی انتقام پرمبنی جھوٹے مقدمات قومی وسائل،عدلیہ کاوقت ضائع کرنے کے مترادف ہے
شہباز شریف نے مزید کہا کہ افسوس ہےکہ نااہل،نالائق سیاسی انتقام کیلئے اداروں کو استعمال کرتےہیں،بے گناہ شخص پرمنشیات جیسا گھناؤنا الزام لگا کرمیڈیا ٹرائل کیا گیا، اس کاکیا ازالہ ہوگا؟،عدلیہ اوراداروں کی آزادی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، دعا ہےشاہد خاقان ، خواجہ سعد،سلمان، فواداوراحد چیمہ کوبھی انصاف ملے گا،دعا ہے کہ یوسف عباس اور حمزہ شہباز کو بھی انصاف ملے،کسی بھی بے گناہ کو جیل میں رکھنا گناہ ہے,ہر بے گناہ کی قید سے رہائی دلی تمنا ہے،
منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت منظور کی،عدالت نے راناثنااللہ کو10لاکھ روپےکے2مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا.