لاکھوں لوگ اب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اہل نہیں ہوں گے ،اعلان ہوگیا

0
37

لاکھوں لوگ اب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اہل نہیں ہوں گے ،اعلان ہوگیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرا م کے اہل افراد پر نظر ثانی کا پروگرام ،وفاقی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امدادی رقم وصول کرنے والے 6لاکھ سے لوگوں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی تجویز کی توثیق کر دی ہے۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 51 لاکھ غریب خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ کابینہ کی کمیٹی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ نے اجلاس میں بتایا کہ 2010-11 میں پروگرام کے آغاز پر شادی شدہ خواتین سمیت دو کروڑ 70 لاکھ افراد کو تخفیف غربت کی خاطر رجسٹر کیا گیا تھا۔

Leave a reply