ٹرین حادثہ ,وفاق المدارس نے آئمہ و خطباء سے دعاؤں کی اپیل کردی

0
47

اسلام آباد :وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے ٹرین حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی,ٹرین حادثے کے اسباب و وجوہات کی تلاش کے لیے غیر جانبدار تحقیقی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ,دکھ کی اس گھڑی میں قیاس آرائیوں اور افواہوں کے بجائے رجوع الی اللہ کا اہتمام کیا جائے تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر,مولانا انوار الحق,مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے ٹرین حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی انہوں نے متاثرین کے لواحقین سے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور ملک بھر کی مساجد کے ائمہ و خطباء اور دینی مدارس کے منتظمین سے بھی خصوصی دعاوں کی اپیل کی-وفاق المدارس کے قائدین نے سانحہ کے حقیقی اسباب معلوم کرنے کے لیے غیر جانبدار تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا-انہوں نے سوشل میڈیا پر حادثے کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی کہ وہ قیاس آرائیوں کے بجائے رجوع الی اللہ کا اہتمام کریں.

Leave a reply