مزید دیکھیں

مقبول

رمضان نگہبان پیکج 2025 میں خرد برد ،ڈیوائس ہولڈرز کیخلاف ایف آئی آر

قصور رمضان نگہبان پیکج 2025 میں غرباء کو لوٹنے پر...

کار ساز کمپنیوں نے مقبول ترین گاڑیوں پر بڑی آفر لگادی

رمضان المبارک میں چنگان پاکستان اور کِیا، بینک...

پنجاب بھر میں دیہی مراکزصحت کے ملازمین کی ہڑتال، او پی ڈی بند

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائیز...

2024 میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد اضافہ

2024 میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں...

ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی

بھارت کے شہر ممبئی سے نیویارک جانے والی پرواز...

دعا زہری کیس میں منشا پاشا کی اپنے شوہر جبران ناصر کومبارکباد

مہدی کاظمی جو کہ دعا زہری کے والد ہیں انہوں نے اپنی بچی کے حصول کے لئے ہر ممکن کوشش کی، ان کا کیس معروف وکیل جبران ناصر لڑ رہے تھے آج ان کی کوششیں رنگ لے آئیں اور سندھ ہائیکورٹ نے لڑکی کو عارضی طور پر والدین کے حوالے کر دیا ہے. یہ یقینا ان تمام والدین کی جیت ہے جن کی بچیوں کے ساتھ اس قسم کے حادثے ہوتے ہیں.تاہم مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا نے اپنے شوہر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب آپکی محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے. انہوں نے کہا کہ آپ نے دن رات محنت کی اور لگن کے ساتھ یہ کیس لڑا. یاد رہے کہ دعا زہری پچھلے سال کراچی سے لاہور آگئیں تھیں اور نکاح کر لیا تھا ان کے والد اور والدہ کئی مہینے عدالتوں‌کے چکر

لگاتے رہے.لیکن ان کو آج اپنی بیٹی کو اپنے گھر لیجانا نصیب ہوا ہے. بیٹی کو گھر لیجاتے ہوئے مہدی کاظمی کے چہرے کی خوشی عیاں تھی . بچی سے جب صحافی نے پوچھا کہ آپ اپنے والد کے ساتھ ہیں تو بچی بولی آپکو کیا لگتا ہے . دعا ذھری کو اپنے والدین کے ساتھ جانے کے فیصلے کو شوبز انڈسٹری کے لئے دیگر شخصیات نے بھی سراہا ہے.