میں اپنے گھر میں اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہوں، دعا زہرہ کا ویڈیو پیغام جاری

لاہور: کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا۔ دعا زہرہ کا کہنا ہے کہ اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ویڈیو بیان میں دعا زہرہ نے کہا کہ میں اپنی مرضی سے اپنے گھر سے آئی ہوں، میرے گھر والے زبردستی میری شادی کسی اور سے کرانا چاہ رہے تھے، وہ مجھے مارتے تھے، جس پر میں راضی نہیں ہوئی، اپنی مرضی سے آئی ہوں کسی نے اغوا نہیں کیا جب کہ گھر سے کوئی قیمتی سامان نہیں لائی

دعا زہرہ کیس:اہم پیش رفت: پولیس نے مبینہ نکاح خواں کو حراست میں:مگرمعاملہ پھرپچیدہ

 

دعا نے مزید کہا کہ گھر والے میری عمر غلط بتارہے ہیں، میری عمر 18 سال ہے، اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے کورٹ میرج کی ہے، کوئی زبردستی نہیں ہوئی لہٰذا مجھے تنگ نہ کیاجائے، اپنے گھر میں شوہر کے ساتھھ بہت خوش ہوں دعا زہرہ اپنے شوہر کےحق میں بیان حلفی بھی دے چکی ہیں اوربیان حلفی میں 17 اپریل کو ظہیراحمد سے نکاح کی تصدیق بھی کی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہیر اوردعا زہرہ کی دوستی پب جی گیم سے ہوئی۔ دعا نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنے والد خلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائرکی ہے دعا زہرہ نے اپنے شوہرکے ساتھ پولیس کو ویڈیو بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔

واضح رہےکہ دعا زہرہ کراچی کے علاقے ملیر کی رہائشی ہے جو 16 اپریل کو لاپتا ہوئی تھی جس پر لڑکی کے گھر والوں کاکہنا تھا کہ دعا کو اغوا کیا گیا ہے۔

کراچی سے گمشدہ دوسری لڑکی نمرہ نے بھی پنجاب آ کر نکاح کر لیا

Comments are closed.