باغی ٹی وی ،دبئی: صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی رہاہش گاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیل کے مطابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی جانب سے عمران گورایا میڈیا ایڈوائزر سابق وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز اور غفار بھٹی کے اعزاز میں ان کی رہاہش گاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں عمران گوراہا میڈیا ایڈوائزر سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت جن مشکلات کا سامنا ھے۔موجودہ حکومت بہترین انداز میں معاشی پالیسی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ھےاور بہت جلد ہم ملک کو مشکل حالات سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیگیں ۔میاں منیر ہانس نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب ملکر اپنے ملک کی بقا اور ترقی کے لیے کام کرینگےتا کہ پاکستان جلد دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکے۔عشاعیہ تقریب میں پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کی قیادت نے شرکت کی۔ملک اسلم نے خطاب کرتے ہو کہا کہ ہمیں اس وقت مساوات اور یکجہتی کی اشد ضرورت ھے،تاکہ قوم ایک نظریہ کے ساتھ سے پروان چڑھ سکے۔ہر ادارے کی اپنی اپنی حدود ہیں اس لیے بہتر ھے کہ ہر ادارہ اپنی حدود اپنا کام کرے۔ملک خرم شہزاد اعوان نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا کو بہتر سے بہترین کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے بہت جلد ممبر سازی کی جائے گی۔اور پورے گلف میں اس کا دائرہ کار بڑھایا جاے گا۔دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ اب بہت وقت گزر چکا ھے بہت تجربے ہوگئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی اختلافات بھلا کر جدوجہد کرنا ہو گی۔تاکہ غریب کو اسکا حق مل سکے۔اور انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل پائے۔
تقریب میں شرکت کرنے والوں میں عمران گورایا ، غفار بھٹی کے علاوہ ملک اسلم ، سردار اختر گوپانگ ، میاں عمر ابراہیم ، بابر بھٹی ، مجید مغل ، جمیل بنگیال ، خواجہ عبدالوحید پال ، محمد جمن تنیو ، وسیم انجم ، چوہدری وقار ، ملک خرم شہزاد اعوان ، رانا صفدر ، فرخ سیدان ، حافظ زاہد ، منظور بھٹی ، رانا ارشد ، محمد صمدانی نے شرکت کی،آخر میں میاں منیر ہانس نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

دبئی – صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی رہاہش گاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
Shares: