دبئی دنیا کے سب سے بڑے ائیر پورٹ کا گھر ہوگا

دبئی ساؤتھ درحقیقت ایک نیا شہر ہوگا جو دبئی کے جنوب میں 145 کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہوگا
0
145
airport

دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کے بعد اب مستقبل قریب میں دنیا کا سب سے بڑا ائیرپورٹ بھی وہاں ہوگا۔

باغی ٹی وی : المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ 2010 سے فعال ہے مگر اب اسے مزید توسیع دینے پر کام کیا جا رہا ہے، دبئی کے جنوب مغرب میں 20 میل کی دوری پر موجود یہ ائیرپورٹ مستقبل میں دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بھی ہوگا۔

دبئی ائیرپورٹس نامی ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق جب المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا کام مکمل ہو جائے گا تو وہاں ہر سال 16 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمد ہوگی2023 میں دبئی ائیر شو کا انعقاد المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہوا تھا جس کے دوران حکام نے توسیعی منصوبے کا اشارہ دیا تھا۔

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس،مظاہر نقوی کیخلاف گواہوں کے بیان ریکارڈ

دبئی ائیرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھ کے مطابق ہم اپنے صارفین کی ضروریات کے مطابق توسیع اور سرمایہ کاری کو توجیح دیں گے اور یہ کام اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اسے مکمل نہیں کرلیا جاتا،موجودہ گنجائش کو بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کے پیٹ خراب

انہوں نے ائیرپورٹ کی تعمیر مکمل ہونے کے وقت کے بارے میں نہیں بتایا مگر نومبر 2023 میں ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایسا 2030 کی دہائی میں کسی وقت ہوگا، دبئی ائیر شو کے موقع پر انہوں نے بتایا کہ نئے میگا ائیرپورٹ کا ڈیزائن تیار ہے جب کہ ایونٹ کے دوران اس کا 3 ڈی ماڈل بھی پیش کیا گیا، یہ ائیرپورٹ ایک اور بڑے تعمیراتی منصوبے دبئی ساؤتھ کا دل ہوگا،دبئی ساؤتھ درحقیقت ایک نیا شہر ہوگا جو دبئی کے جنوب میں 145 کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہوگا۔

جو ادارہ ہمارے خلاف کارروائی کرے گا ہم نام لے کر بات کریں گے،شیر افضل …

اس وقت ہارٹسفیلڈ جیکسن اٹلانٹا انٹرنیشنل دنیا کا مصروف ترین ائیرپورٹ ہے جہاں 2022 میں لگ بھگ 10 کروڑ مسافروں کی آمد ہوئی تھی۔

Leave a reply