دبئی میں پاکستان میڈیکل سنٹر قائم ، فری علاج معالجہ کی سہولت

0
54

پاکستان ایسوسیشن دبئی نے دبئی میں مقیم بلخصوص انھوں پاکستانیوں کیلئے جو کہ صحت کے اخراجات کو پورا نہیں کر سکتے پاکستان میڈیکل سنٹر قائم کیا ہے جہاں پر مستحقین کے لئے فری علاج معالجہ ہوتا ہے، پاکستان میڈیکل سنٹر میں دبئی کے بہترین ڈاکٹرز اپنی کمیونٹی کی خدمت کے خاطر خدمات دے رہیں ہیں۔

میڈیکل سنٹر میں جی پی سر وسز کیساتھ ڈینٹل سروسز اور سپیشلسٹ سروسز موجود ہیں۔۔۔
وہ احباب جو متحدہ عرب امارات میں بالعموم اور دبئی میں بلخصوص رہائش پذیر ہیں ان کی خدمت میں عرض ہے کہ پاکستان میڈیکل سنٹر پاکستان ایسوسیشن دبئی کل یعنی بروز جمعہ بھی کھلا رہے گا تاکہ وہ لوگ جو عام دنوں میں ڈیوٹیز کی وجہ سے نہیں آ سکتے تو وہ چھٹی کے دن یعنی بروز جمعہ اور ہفتہ اپنی چئک آف کر وا سکے ۔۔

ٹائمنگ دوپہر 3بجے سے شام 7بجے تک (جمعہ )
صبح 9 بجے سے رات 8بجے (روزانہ )
اپنے ساتھ ویلڈ ایمرٹس آئی ڈی(Emirates ID) لانا ہرگز مت بھولیں۔۔اپائنٹمنٹ اور دیگر معلومات کیلئے مندرجہ ذیل نمبر کال کریں
043373632
0543069176

Leave a reply