دبئی میں پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش

0
29

دبئی میں پہلی اسرائیلی بچی کی پیدائش

باغی ٹی وی : عرب اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی سالگرہ کے چند روز بعد ایک اسرائیلی بچی کی دبئی میں پیدائش ہوئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں پیدا ہونے والی پہلی اسرائیلی بچی کی پیدائش دبئی میں مقیم اسرائیلی قونصل جنرل کے گھر میں ہوئی ہے۔

اسرائیل کے قونصل جنرل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں اس حوالے سے باقاعدہ پیغام بھی جاری کیا ہے۔

اسرائیلی قونصل جنرل نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد یہ پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش ہے مایا دبئی کی سرزمین پر پیدا ہونے والی پہلی اسرائیلی شہری ہیں جو کہ کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔


اسرائیلی قونصل جنرل نے کہا یہاں بہت سے نئے اسرائیلی ملکیتی کاروبار ہیں اور اب ہمارے پاس ایک اسرائیلی بچہ ہے ، جو ایک سفارت کار کے ہاں پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم دبئی میں اس کا پاسپورٹ جاری کریں گے تو ہم دوگنا پرجوش ہوں گے کیونکہ یہ یہاں جاری کیا جانے والا پہلا اسرائیلی پاسپورٹ ہوگا۔

اسرائیلی قونصل جنرل نے کہا کہ انہیں بچے کی پیدائش کے بعد سے مقامی حکام کی طرف سے مبارکباد کے بہت سے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اگست 2020 میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کے لیے امن معاہدہ طے پایا تھا اور ابھی چند روز قبل سفارتی تعلقات کے قیام کی سالگرہ منائی گئی تھی-

Leave a reply