اگر دوبارہ قیمتیں بڑھانا پڑیں تو بڑھائیں گے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

0
38

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی اور دوبارہ قیمتیں بڑھانا پڑیں تو بڑھائیں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ دوبارہ قیمتیں بڑھانا پڑیں تو بڑھائیں گے۔دوست ملک جلد پاکستان میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ دوست ملک کی جانب سے مالیاتی پیکج ملے گا۔ایک دوست ملک سے 1.2 ارب ڈالر کا ادھار تیل ملے گا۔

وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دوستوں کو ایمنسٹی دی ملک کے لئے کچھ نہیں کیا۔آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ بھی عمران خان نے خود توڑا۔تحریک انصاف کے دور میں بجٹ خسارہ بڑھا۔ بجٹ خسارے کے لئے کہیں سے رقم پوری کرنی پڑتی ہے۔ فیول مہنگا ہونے پر عمران خان شمسی توانائی کی طرف نہیں گئے۔ حکومت کو پاور سیکٹر میں 1300 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں سنی تھی یہ بھی عمران خان کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا ٹیکس محصولات کو د گنا کریں گے نہیں کر سکے۔

عمران خان کی حکومت گئی تو ملک بحران میں تھا اوردیوالیہ پن کی طرف جا رہا تھا۔ ہماری کوشش ملک میں معاشی استحکام لانا تھا ہم اس میں کامیاب ہوگئے ہیں۔اس استحکام کے بعد عوام کی خوشحالی آئے گی۔ میرا وعدہ ہے ہم افراط زر کو کم کریں گے۔اگلے سال گرمیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔آئندہ مالی سال تک زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔

Leave a reply