کراچی :ڈینگی نے تو حد ہی کردی ، جان چھوڑنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، اطلاعات کے مطابق کراچی ميں بھی ڈينگی وائرس بے قابو ہوگيا ہے۔کراچی میں ڈینگی کے 2723 کیسز سامنےآئے ہیں۔ سندھ میں مجموعی طور پر ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2930 ہوگئی ہے۔
انسداد ڈینگی سیل کے مطابق کراچی میں ڈینگی کے باعث لڑکی دم توڑ گئی ہے۔ 20 سالہ لڑکی نجی اسپتال ميں زيرِعلاج تھی۔ شہر میں ڈينگی سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔24 گھنٹوں کے دوران سندھ ميں 235 کيسز رپورٹ ہوئےجن ميں سے207 صرف کراچی سے رپورٹ ہوئے۔
انسداد ڈٰينگی سيل کے مطابق رواں ماہ سندھ ميں 2930 کيسز سامنے آئےجن ميں سے کراچی کے 2723 کيسز ہيں۔ رواں سال سندھ میں6147 اورکراچی میں5766کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔