لاک ڈاؤن میں بال نہ کاٹنے پر حجام قتل
پٹنا: لاک ڈاؤن میں بال نہ کاٹنے پر حجام قتل،اطلاعات کے مطابق بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران بال نہ کاٹنے پر مقامی افراد نے حجام کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست بہار کے شہر پٹنا میں پیش آیا جہاں درجنوں مقامی افراد نے ہیئر ڈریسر کے گھر پر دھاوا بول دیا۔
پولیس کے مطابق بنکا ضلع کے رہائشی 40 سالہ دنیش ٹھاکر کو مقامی افراد نے زبردستی گھر سے باہر نکالا اور دکان پر ساتھ چلنے کا کہا، ہیئرڈریس نے لاک ڈاؤن کی پابندیوں کی وجہ سے بات ماننے سے انکار کرتے ہوئے ان کا مطالبہ مسترد کردیا۔
حجام کے منع کرنے پر مقامی افراد سیخ پا ہوگئے اور دنیش پر حملہ کرتے ہوئے لاتوں گھوسوں اور لاٹھیوں کے پے درپے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔بہیمانہ تشدد سے حجام کی حالت غیر ہوئی تو اسے سر پر گولیاں مار کر ابدی نیند سلا دیا گیا۔ اگلے روز ہیئرڈریسر کی مسخ شدہ لاش ملحقہ گاؤں سے ملی جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
مقتول کی بیوی نے پولیس کو بیان دیا کہ گاؤں کے متعدد افراد گھر پر آئے اور لاک ڈاؤن میں زور بردستی کرتے ہوئے شوہر کو دکان کھولنے کا کہا اور انکا پر اسے مار ڈالا۔پولیس نے اہلیہ موسو دیوی کی درخواست پر 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 3 نامزد افراد کو قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔