بھارت میں لاک ڈاؤن: روزگار کے خاتمے، بھوک کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد میں نقل مکانی پرمجبور

0
43

نئی دہلی :بھارت میں لاک ڈاؤن: روزگار کے خاتمے، بھوک کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد میں نقل مکانی پرمجبور،اطلاعات کےمطابق بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے ملک میں سوا ارب سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کا سامنا ہے جس کے باعث ملک کی غریب آبادی شدید مشکلات سے دوچار ہو گئی ہے

بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ملک میں‌ ان پابندیوں کی وجہ سے روزگار کے خاتمے اور بھوک کے سبب مختلف شہروں سے آئے لوگ اپنے آبائی علاقوں کو لوٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 17 افراد ہلاک اور 700 سے زائد متاثر ہو چکے ہیں اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ملک میں 21 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔بھارت میں پہلا کیس 30 جنوری کو رپورٹ ہوا تھا لیکن حالیہ ہفتوں میں کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھنے کے بعد ماہرین صحت نے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم مسلسل مطالبات کے باوجود بھارت میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے تاخیر کی گئی جس پر مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Leave a reply