مزید دیکھیں

مقبول

پنجاب دھی رانی پروگرام کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے بعد شروع، 1500 شادیوں کے لیے درخواستیں طلب

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) وزیر اعلیٰ...

پیپلزپارٹی نےسیاسی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی)...

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں متحد ہونا ہوگا، عظمیٰ بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ...

آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے اوگرا کے نئے قوانین کو مسترد کردیا

آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری...

منگل کے دن پنجاب بھر کی سڑکیں‌بند کردی جائیں‌گی ، یہ حرکت کون کرنےجارہا ہے ، خبر آگئی

لاہور :منگل کے دن پنجاب بھر کی سڑکیں‌بند کردی جائیں‌گی ، یہ حرکت کون کرنےجارہا ہے ، خبر آگئی ، اطلاعات کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس نے صوبہ بھر میں ہر ہفتہ دو دن احتجاج کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پنجاب کے سرکاری ہستپالوں کی نجکاری کےخلاف کیا جارہاہے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ممبران کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بروز منگل پنجاب بھر میں ہر بڑی شاہراہ پر ہسپتال عملے ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، نرسز احتجاج کریں گے۔ جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی طرف سے یہ بھی خبریں پھیلائی جارہی ہیں‌کہ ہر چھوٹے بڑے شہر کے قائدین، میڈیا، احباب اور سرکاری ادارے کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہفتے میں دو دن یعنی منگل اور جمعرات پنجاب بھر میں نجکاری کے خلاف احتجاج ہوں گے۔