عدم توجہ اور فنڈز کی قلت، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء رُک گیا

لاہور : فنڈز کی کمی یا حالات سے بے خبری ، حکومت کے دعوے دم توڑنے لگے ، اطلاعات کے مطابق فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء لاہور سمیت پنجاب بھر میں رُک گیا۔ٹریفک پولیس کے پاس انٹرنیشنل لائسنس کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے شہری اذیت کا شکار، پنجاب ٹریفک پولیس تاحال کسی کمپنی کو کارڈوں کا ٹھیکہ نہ دے سکی،

ذرائع کے مطابق کسی بھی کمپنی کو ٹھیکہ نہ دینے کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہزاروں شہری انٹرنیشنل لائسنس کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے پر مجبور ہیں، اعلیٰ حکام کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔سی ٹی او افس کا کہنا تھا کہ ابھی تک کارڈ موصول نہیں ہوئے جس کے بعد لائسنس بنانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

Comments are closed.