نئی دہلی :پاکستان میں آنے والی سموگ کے چشمے بھارت سے پھوٹتے ہیں ، جس طرح پاکستان میں بہت زیادہ سموگ کی وجہ سے موسم آلودہ ہے بھارت میں اس کہیں زیادہ سموگ نے تباہیاں پھیلا رکھی ہیں، یہی وجہ ہے کہ حکومت کو مجبورا سکولوں مٰں چھٹیاں کرنی پڑی ہیں
ریڑھ کی ہڈی…از…حامد المجید
ذرائع کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ميں فضائی آلودگی کی بلند شرح کے سبب شہری انتظاميہ نے تمام سکول پانچ نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کيا ہے۔ وزير اعلی اروند کيجريوال نے يہ اعلان جمعہ يکم نومبر کو کيا۔وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کہتے ہیںکہ ہوسکتا ہےکہ موسم کی زیادہ خرابی کی وجہ سے ان چھٹیوں میں مزید اضافہ کیا جائے
مفت علاج کیلئے لاہور کے 13ہسپتالوں کوکروڑوں روپے جاری
دوسری طرف محکمہ موسمیات کے ماہرين کے مطابق نئی دہلی کی آب و ہوا اس قدر مضر صحت ہے کہ لوگوں، بالخصوص بچوں کا، باہر نکلنا ان کی صحت کے ليے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ نئی دہلی کے آس پاس کے علاقوں ميں کھيتوں ميں آگ اس اسموگ کا سبب بنتی ہے۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہےکہ اس سموگ پر کنٹرول پانا فی الحال حکومتوں کے بس کی بات نہیں







