دکانداروں نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں، صدر میں خرید و فروخت جاری

0
54

دکانداروں نے کرونا وائرس ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی، صدر میں مالز تو بند ہوگئے لیکن بیشتر دکانیں کھلی ہیں اور خرید و فروخت بھی جاری ہیں۔پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر شدت اختیار کرتی جارہی ہے لیکن شہریوں کی جانب سے بے احتیاطی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، کراچی کے علاقے صدر میں شہریوں کا جم غفیر لگا ہوا ہے اور وقت گزرنے کے باوجود لوگ خریداری میں مصروف ہیں۔شہریوں کا مؤقف ہے کہ اتوار کو دکانیں بند پوں گی اس لیے آج خریداری کررہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کے رش کی وجہ سے کئی دکانیں 6 بجے کے بعد بھی بند نہیں کی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی، دکاندار اور عوام بغیر ماسک کے خرید و فروخت میں مصروف ہیں اور نہ سماجی فاصلہ اختیار کیا جارہا ہے۔کپڑے کی مارکیٹیں اور فورڈ اسٹریٹ تو کھلی ہی ہیں لیکن موبائل مالز و دکانیں بھی ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے، صدر میں پولیس موبائلز سے دکانیں بند کرنے کے اعلانات جاری ہے.

Leave a reply