قصور
عرس صدر دیوان پر سرعام بجلی چوری،دکانداروں کو سمجھانے پر بھی کوئی بات نا بنی،انتظامیہ خاموش تماشائی
تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں مین فیروز پور روڈ پر دو روز قبل شروع ہونے والا عرس حضرت بابا شاہ صدر دیوان پررونق طور پر جاری ہے جس میں تمام دکاندار سرعام بجلی چوری کر رہے ہیں جنہیں پوچھنے والا کوئی نہیں دکانداروں کو لوگوں نے سمجھایا بھی ہے کہ آپ بجلی چوری کی بجائے جنریٹر،بیٹری کا استعمال کریں تاہم دکانداروں نے کوئی بات نا مانی جبکہ ہر دکاندار نے انرجی سیور،ایل ای ڈی بلب کی بجائے پرانے 100 سے 200 واٹ کے بلب لگا رکھے ہیں
حالانکہ دربار کا ذاتی میٹر بھی موجود ہے مگر پھر بھی ارد گرد کی لائٹنگ اور دکانداروں نے اپنی ضرورت سرکاری کھاتے سے پوری کرنا شروع کی ہے جس سے واپڈا کو تو فرق نہیں کیونکہ وہ چوری شدہ یونٹ اسی علاقے میں یونٹ قیمت میں اضافے سے پوری کر لیتے ہیں
دکانداروں کی بجلی چوری سے اہل علاقہ کو زائد بل پڑنے کا خدشہ ہے لہذہ انتظامیہ نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کرے







