متکبردلہا،ساڑھی کے رنگ پر اعتراض، دلہا کی ماں نے عین بارات میں رشتہ ختم کردیا
نئی دہلی:متکبردلہا،ساڑھی کے رنگ پر اعتراض، دلہا کی ماں نے عین بارات میں رشتہ ختم کردیا،اطلاعات کےمطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں دلہا کے اہل خانہ نے دلہن کی ساڑھی کے رنگ اور کوالٹی کو جواز بنا کر شادی سے ہی انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک میں واقع گاؤں کے رہائشی لڑکا راگھو اور لڑکی سنگیتا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے اور دنوں نے بہت مشکل سے اپنے گھر والوں کو شادی پر راضی کیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس دلہا (راگھو کمار) کی بہنیں اور والدہ لڑکی کو بالکل پسند نہیں کرتے تھے اور وہ رشتے کے خلاف بھی تھے مگر انہوں نے راگھو کی ضد کے آگے ہتھیار ڈال کر رضامندی ظاہر کی۔
بارات پہنچنے کے بعد جب دلہن کو اسٹیج پر لایا گیا تو دلہا کے والدین اور بہنوں نے دلہن کی ساڑھی پر اعتراض کیا اور یہ معاملہ اتنا سنگین ہوگیا کہ گھر آئی بارات لوٹ گئی۔راگھو کی والدہ نے شادی سے انکار کیا اور پھر بیٹے سمیت تمام مہمانوں کو وہاں سے لے کر روانہ ہوگئیں۔ دلہا نے بھی اپنی والدہ کا حکم مانتے ہوئے شادی سے صاف انکار کیا۔