دلہن کے لہنگے کی خراب سلائی کرنے پر دلہن کا باپ عدالت پہنچ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شادی پر دلہن کے لہنگے کی خراب سلائی کرنے پر دلہن کا باپ عدالت پہنچ گیا، ڈریسر کے خلاف درخواست دائر کر دی

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقعہ پیش آیا، لاہور کے علاقے اچھرہ کے رہائشی امجد علی نے بیٹی کی شادی پر لہنگے کی خراب سلائی کرنے پر عدالت میں درخواست دائر کر دی،اور لہنا سینے والے ظہیر ڈریسر پر ہرجانے کا دعویٰ کر دیا

صارف عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے دکان مالک کو 24 جنوری کو طلب کر لیا، درخواست میں کہا گیا بیٹی کی شادی پر 1 لاکھ 40 ہزار کا لہنگا سلائی کروایا،دکاندار نے خراب اور ناقص لہنگا دیا،عدالت دکان مالک کو 2 لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دے،

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

دلہن کے والد امجد علی کا عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ڈریسر نے ناقص لہنگا دیا اور قیمت زیادہ لی، بات کرنے پر اس نے بدتمیزی کی، میں اپنا حق لینے عدالت آیا ہوں، صارف عدالتیں اسی لئے بنائی گئی ہیں .

Shares: