محبت میں ناکامی، لڑکے نے دلہے اور باراتیوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ کروا دیا

گجرات: سرائے عالمگیر میں شہد کی مکھیوں نے باراتیوں پر حملہ کر دیا،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

باغی ٹی وی :سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے کریالی میں گزشتہ شام باراتیوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کیا، مکھیوں کے کاٹنے میں دلہا دلہن سمیت تقریباً 150 سے زائد باراتی متاثر ہوئے۔

گھریلو ناچاقی پر ماں نے دو بیٹوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی


سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک اعجاز حجازی نامی صارف نے ویڈیو شئیر کی صارف نے بتایا کہ ناکام عاشق نے دلہے اور باراتیوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ کروا دیا،حملہ اتنا شدید تھا کہ 150 سے زائد افراد شدیدزخمی ہو گئے-

ٹانک: جنوبی وزیرستان میں مسلح افراد کا حملہ،پولیس گاڑی نذر آتش،دو پولیس اہلکار زخمی 2 شہید

وائرل ویڈیو میں باراتیوں کو شہد کی مکھیوں کے حملے سے بچنے کے لیے زمین پر بیٹھے اور مکھیوں سے بچنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بچے کے پتھر پھینکنے کی وجہ سے شہد کی مکھیوں نے حملہ کیا، باراتیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال سرائے عالمگیر منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصرے کئے جا رہے ہیں جبکہ بعض صارفی نے شہد کی مکھیوں کو بھگانے کی ترکیب بھی شئیر کیں-

Comments are closed.