شہزاد رائے جو کہ گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن بھی ہیں انہوں نے وسائل نہ رکھنےوالے بچوں کی تعلیم و تربیت کا بیڑا بھی اٹھایا ہوا ہے. شہزاد رائے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمیں دنیا کا مقابلہ کرنے کےلئے روایتی کے ساتھ جدید تعلیم کو اپنانا ہوگا. شہزاد رائے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کاحصول ہر بچے کےلئے ضروری ہے اور اس کو سب بچوں کے لئے ممکن بنانا ہم سب کا فرض ہے. میں تعلیم دینے کی مہم کو اس لئے چلا رہا ہوں کیونکہ میں پوری دنیا میں دیکھ رہا ہوں کہ تعلیم کو بہت اہمیت دی
جا رہی ہے اور ہمارے ملک میں معاملات اس سے برعکس ہیں خصوصی طور پر ان بچوں کےلئے جو وسائل نہیں رکھتے. شہزاد رائے نے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں ایمر جنسی کانفاذ کرے اور نصاب کو حقیقی معنوں میں یکساں ہونا چاہیے۔ میں سمجھتا ہوںکہ جن کے وسائل نہیں ہیں یا جو بچے بے آسرا ہیں ان کا حق ہے وہ تعلیم حاصل کریں حکومت کے ساتھ ساتھ صاھب ثروت لوگوںکو بھی چاہیے کہ وہ ایسے بچوں کے لئے آسانیاں کریں اور ان کی تعلیم کے لئے جو کر سکتے ہیں کریں. اگر ایسے بچوںکا ایک بڑا طبقہ ان پڑھ رہ جائیگا تو سوچیں پاکستان کا کتنا بڑا نقصان ہے.