دنیا میں ایسے درخت بھی ہیں جن کی لکڑی کو کاٹنے سے خون نکلتا ہے ۔
باغی ٹی وی: یہ خبر پڑھنے والوں کو بہت حیرت ہو گی یہ جان کر کہ دنیا میں خوبصورت درختوں کے علاوہ اس طرح کے درخت بھی پاۓ جاتے ہیں ۔جن کا خیال انسانوں کو پہلے کبھی بھی نہیں آیا ہو گا ۔ان درختوں میں سے ڈریگن بلڈ ٹری ایک ہے۔
مزید یہ کہ اس ڈریگن بلڈ ٹری میں ایک بات خاص بھی ہے ۔کہ جب ان درختوں کو باقی درختوں کی طرح کاٹا جاتا ہے تو اس کی لکڑی ایک گاڑھے قسم کا خون چھوڑنا شروع کر دیتی ہے۔اس کو ڈریگن کا خون کہا جاتا ہے ۔
مزید تفصیلات کے مطابق ان درختوں کو سائنسی زبان میں ڈریسینا سینا باری کے نام سے پکارا جاتا ہے ۔
یہ ڈریگن بلڈ درخت بحیرہ عرب میں یمن کے ساحل سے دور ایک جزیرے پر پاۓ جاتے ہیں ۔
اس درخت کی زندگی کی ایک خاص مدت ہوتی ہے ۔جو کہ 650 سال پر محیط ہوتی ہے۔
مزید یہ کہ اس ڈریگن بلڈ درخت کی شاخیں باہر کی طرف کانٹے دار انداز میں نکلتی ہیں ۔جو کہ دیکھنے میں دیو ہیکل مشروم یا کسی چھتری کی طرح معلوم ہوتی ہیں ۔









