دنیا بھر میں ایئر لائنز شدید مالی بحران کا شکار
باغی ٹی وی :کورونا وائرس کے باعث دنیا کی ایئر لائنز کو رواں سال اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا کرناپرا ہے اور یہ خسارہ دن بدن بڑھ رہا ہے ۔ سنگا پور ایئر لائن نے اپنے ملازمین پر بھاری پے کٹ لگا دیا ہے . اسی طرح فلائی بے کے ہزاروں سٹاف ممبرز نئی ملازمتوں کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں. ہانگ کانگ ایئر لائن نے کھانا دینے کی سہولت ختم کردی .اسی طرح بہت سے ممالک کی جانب سے پروازوں میں کمی یا پابندیاں عائد کی گئی ہیں جس کی وجہ سے ایوی ایشن انڈسٹری کو نقصان کا سامنا ہے۔
دنیا بھر میں خوف کی فضا پھیلانے والے مہلک ترین کرونا وائرس سے ایئرلائنز انڈسٹری پر بھی نہایت منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، صرف ایشیا پیسفک کی ایئرلائنز کے بزنس میں رواں سال 27 ارب 80 کروڑ ڈالر کی کمی کا سامنا ہوگا۔انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ مجموعی طور پر عالمی ایوی ایشن انڈسٹری کو 30 ارب ڈالر کا نقصان متوقع ہے، انڈسٹری کو نقصان چین کو جانے والی پروازوں کی منسوخی اور سامان کی ترسیل بند ہونے سے ہوا
کورونا وائرس نے جہان دنیا بھر میں انسانوں کو متاثر کیا وہاں فلائٹ اور ہوائی سفر کو بھی بری طرح متاثر کیا . واضح رہےکہ چین سے شروع ہونے والے وائرس سے اب شائد ہی کوئی ملک بچا ہو .پاکستان بھی اس سے متاثر ہوا ہے. خیال کیا جا رہا ہے کہ ایران میں قُم شہر اس وائرس کے ملک بھر میں پھیلنے کا مرکز ہے۔ یہ شہر ایک اہم تجارتی مرکز شمار کیا جاتا ہے جو چین سمیت دنیا بھر کے کاروباری افراد کے لیے کشش رکھتا ہے۔اکستان اور عراق نے ایرانیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔ تاہم خود ان ممالک کے ہزاروں شہریوں کے علاوہ افغانوں کی بڑی تعداد مزارات کی زیارت یا کاروباری سرگرمیوں کے سلسلے میں ایران کا دورہ کر رہی ہے۔ اگرچہ پاکستان اور عراق اپنے شہریوں کے ایران سفر پر روک لگانے کے لیے کوشاں ہیں۔
واضحرہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں.کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وفاق نے حکمت عملی تیار کرلی، ایران سے آنیوالے 13 ہزار افراد کی فہرست صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دی گئی ہے۔ فہرست میں شامل افراد کے شناختی کارڈ، رابطہ نمبرز اور دیگر معلومات بھی دی گئی ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند ہیں، سکول کھولنے والوں کیخلاف حکام کا ایکشن بھی جاری ہے، کئی سکولوں کی رجسٹریشن بھی معطل کی گئی ہے.