دنیا بھرکےدانش مندآج بےنظیربھٹوپرکتاب لکھ رہے ہیں، آصف زرداری

0
34

دنیا بھرکےدانش مندآج بےنظیربھٹوپرکتاب لکھ رہے ہیں، آصف زرداری

باغی ٹی وی : سابق وزیراعظم بےنظیربھٹو شہیدکی 68 ویں سالگرہ کی تقریب بلاول ہاوَس لاہورمیں ہوئی. سابق صدر آصف علی زرداری نے بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا. تقریب کے اختتام پرذوالفقار علی بھٹواوربے نظیر بھٹوکیلئےدعا مغفرت بھی کی گئی.

اس موقع پر آصف علی زردری نے کہا کہ بےنظیر بے نظیر تھیں انہوں نے دنیا میں اپنی سوچ منوائی. دنیا بھرکےدانش مندآج بےنظیربھٹوپرکتاب لکھ رہے ہیں،بے نظیر سال کےسب سےلمبے دن21جون کو پیدا ہوئی.بھٹو صاحب کہتے تھےیہ سورج کبھی غروب نہیں ہو گا.

موت بر حق ہےبےنظیرکو پنڈی کے جلسے میں شرکت سےمنع کیاتھامگر وہ نہیں مانی،بےنظیرکورات کوبتایاگیاکہ آپ کی جان کوخطرہ ہے جس پر انہوں نے کہا ان کو پکڑتے کیوں نہیں،اللہ نے بی بی کو اتنی ہمیت دی تھی کہ کارکنوں کی مددسےانہوں نےمشرف کومکھی کی طرح نکال باہر کیا،

جان آنی جانی ہیں ہوسکتاہے آپ کی وجہ سےہر مشکل کامقابلہ کرسکتا ہوں،انسان بہت کمزورہے دعا کریں مولامجھےقبر تک ہمت دے،کافی برسوں کےبعد کارکنوں سےمل رہا ہوں.کبھی جیل توکبھی اسپتال میں رہاکارکنوں سےملنامیرےلیے کسی تحفےسے کم نہیں

بلاول کو میں کیا سکھا سکتا ہوں مچھلی کوکوئی کیسےتیرناسیکھا سکتاہے.بلاول بھٹو اپنی موج میں آگے بڑھ رہا ہے،کارکنوں کی مددسےبےنظیرنےمشرف کومکھی کی طرح نکال باہر کیا،بلاول آپ کی آئندہ نسلوں کوساتھ لےکرچلے گا،جان آنی جانی ہے ہوسکتاہے آپ کی وجہ سےہر مشکل کامقابلہ کرسکتا ہوں.

جان آنی جانی ہے ہوسکتاہے آپ کی وجہ سےہر مشکل کامقابلہ کرسکتا ہوں،

Leave a reply