دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 لاکھ 70 ہزار سے زائد اموات

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 لاکھ 70 ہزار سے زائد اموات

باغی ٹی وی : عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 6 لاکھ 70 ہزار 200 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 71 لاکھ 85 ہزار 9 سو 30 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ چھ لاکھ 96 ہزار 7 سو 98 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ 68 ہزار 37 ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 840 تک پہنچ چکی ہے.برازیل میں 25 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 90 ہزار 188 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہے اور 35 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے 8 لاکھ 28 ہزار 990 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 673 ہو گئی ہے۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار چار سو 97 ہو گئی ہے جبکہ 4 لاکھ 71 ہزار 123 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار 612 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہے۔

میکسیکو میں چار لاکھ آٹھ ہزار 449 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 45 ہزار 361 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 9 ہزار 278 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں.اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 441 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 29 ہزار سے زائد ہے۔

Comments are closed.