دنیا بھر میں جشن یوم آزادی پاکستان کی تقریبات

0
148

دنیا بھر میں جشن یوم آزادی پاکستان کی تقریبات

باغی ٹی وی : دنیا بھر میں‌ پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلےل میں‌تقریبات ہوئی ہیں‌. آسٹریلیا بیرون ملک قائم پاکستانی ہائی کمشنز میں بھی یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات انعقاد کیا گیا جن میں اہم شخصیات نے شرکت کی
آسٹریلیا کے دارلحکومت کینبرا میں موجود پاکستان ہائی کمیشن میں چودہ اگست قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔

ہائی کمشنر بابر امین نے پرچم کشائی کی۔ یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کے موقع پر صدرمملکت اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔بابر امین کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں خود مختار حقوق، اپنے مذہبی، ثقافتی اور معاشرتی اقدار کے ساتھ ساتھ معاشی خوشحالی کے تحفظ کے لئے دی گئیں بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
ہائی کمشنر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف بھی آواز بلند کی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر قانونی کارروائیوں کو روکنے اور فوجی محاصرے کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ ایک سال سےفوجی محاصرے جاری ہے۔ قوم کےبیٹوں نےاس دھرتی اوراس کے نظریہ کے دفاع کے لیے قربانیاں دیں۔ آزادی کے موقعے پر ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے، اُن کے لیے ہمارے دل غمزدہ ہیں کیونکہ وہ گزشتہ ایک سال سے فوجی محاصرے کا سامنا کررہے ہیں، ہم حق خود ارادیت کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے پیچھے مضبوطی سے کھڑے ہیں اور ہر دستیاب فورم پر اُن کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے،

پاکستان کا74 واں یوم آزادی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کشمیری 14 اگست کو یومِ تشکر کے طور پر منارہے ہیں۔ اس موقع پر مختلف علاقوں میں کشمیریوں نے پاکستانی جھنڈے گھروں میں تیار کیے ہیں۔

کشمیری ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا کھل کر اظہار کرتے ہیں، اور آزادی کشمیر کی جدوجہد کو تحریک پاکستان کا نامکمل ایجنڈا سمجھتے ہیں۔صدر اور وزیراعظم پاکستان نے بھی یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خوشی کے اس موقع پر کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے.

پاکستان کے 74 ویں یوم آزادی کے موقعہ پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر سید علی حیدر نے پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔
تقریب میں مہمانوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس موقعہ پر پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔
ہائی کمیشن کے منسٹر پولیٹیکل آفتاب حسن خان نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔

نئی دہلی میں یوم پاکستان کی تقریب

Leave a reply