دنیا امن کی خواہاں ہے تو بھارت سے متعلق رویہ بدلے، بلاول
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ دنیااگرامن کی خواہاں ہےتوبھارت سےمتعلق اپنارویہ بدلے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی آوازدبانےکےلیےعالمی معاہدوں کی دھجیاں اڑارہاہے، بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دنیابھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کومسلسل نظراندازکررہی ہے،
واضح رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو بے نقاب کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے ایک بچے سمیت دو شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے
واضح رہے کی کشمیر میں بھارت سرکار نے گذشتہ ایک ہفتے میں 38 ہزار فوجی تعینات کئے ہیں ۔کشمیر میں آج بھی بھارتی فوج کی باوردی دہشت گردی کے نتیجے میں دو کشمیری شہید ہوئے ہیں