کشمیر ہر پاکستانی کے خون میں دوڑتا ہے، تحریک آزادی کامیاب ہو گی، ترجمان پاک فوج

0
74

پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کوئی ہتھیارکشمیریوں کےحق خودارادیت کودبانہیں سکتا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ کشمیرہرپاکستانی کےخون میں دوڑتاہے،
انشااللہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہوگی،کشمیرایک سیاسی اورقانونی جدوجہدہے،

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیرپراقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجودہیں، بھارتی فورسزکاکلسٹربم کااستعمال بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے

واضح رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو بے نقاب کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے ایک بچے سمیت دو شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ عالمی دنیا بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ،رواں برس بھارت نے اب تک 1824 بار ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی کی

واضح رہے کی کشمیر میں بھارت سرکار نے گذشتہ ایک ہفتے میں 38 ہزار فوجی تعینات کئے ہیں ۔کشمیر میں آج بھی بھارتی فوج کی باوردی دہشت گردی کے نتیجے میں دو کشمیری شہید ہوئے ہیں.

ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی پر دو ہفتوں میں تین بار بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت دو سالوں میں 1970 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے، بھارت امن معاہدے کو یقینی بنائے .بھاری فوج مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے

Leave a reply