دنیا کرونا سے اورہماری حکومت میڈیا،اپوزیشن سے لڑ رہی ہے، شہباز شریف کی کڑی تنقید

0
37

دنیا کرونا سے اورہماری حکومت میڈیا،اپوزیشن سے لڑ رہی ہے، شہباز شریف کی کڑی تنقید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کرونا وائرس سے حوالہ سے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرونا سے بڑھ کر ملکی معیشت کی زبوں حالی قومی سلامتی کیلئے خطرات بڑھا رہی ہے، وائرس کے لئے قومی حکمت عملی کی تیاری میں بہت تاخیر کی گئی، عالمی سطح پربڑھتے معاشی خطرات کو مدنظر رکھ مجموعی قومی پالیسی درکار ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کرونا اورعالمی معاشی مضمرات میں وہی غلطی کی گئی جو ڈالر اور روپے کی قدر سے متعلق کی، 12 دن میں 60 کروڑڈالر کی رقم کا ملک سے نکل جانا ہمارے خدشات کی تصدیق ہے، عالمی سطح پر 9 ٹریلین ڈالر ڈوبنے کے پاکستان پر اثرات سے متعلق سنجیدہ حکمت عملی درکار ہے، حکومت کی آئی ایم ایف سے حماقت پر مبنی ڈیل کرونا صورتحال میں مزید مشکل بڑھائے گی۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سٹاک ایکسچینج اب تک 10 فیصد پہلے ہی گرچکی ہے، آنکھیں نہ کھولیں تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ دنیا کرونا اور معیشت کی بدحالی جبکہ ہماری حکومت میڈیا اوراپوزیشن سے لڑ رہی ہے

خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 22 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کرونا کے حوالہ سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی جائے یا نہیں

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کرونا وائرس کے متعدد کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جو جمعہ مورخہ 13 مارچ کو ہوگا،اس اہم اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وزیر قانون فروغ نسیم شریک ہوںگے۔مسلح افواج کے سربراہان اور ڈائریکٹر جنرل آف سروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے

 

Leave a reply