دنیا جاگ جائے اور لاکھوں کشمیریوں کو بھارت کے ہاتھوں بد ترین نسل کشی سے بچائے، مبشر لقمان

دنیا جاگ جائے اور لاکھوں کشمیریوں کو بھارت کے ہاتھوں بد ترین نسل کشی سے بچائے، مبشر لقمان

باغی ٹی وی :معرف اینکر پرسن اور سینئر صحافی مبشر لقمان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ دنیا کو اب جاگ جاتا چاہیے اور لاکھوں کشمیریوں کو اس وقت ک بد ترین نسل کشی سے نجات دلانی چاہیے. جس کا کشمیری سامنا کر ہے ہیں.بھارت اس وقت اپن آٹھ لاکھ فوج کو کشمیر میں مسلط کر کے کشمیریوں کی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کو سلب کیے ہوئے .

کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف

مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام

خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان

یوم یکجہتی کشمیر، سربراہ پاک فضائیہ نے دیا کشمیریوں کو پیغام

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے.مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

Comments are closed.