دنیا کی 22 فیصد آبادی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے، سٹڈی رپورٹ

دنیا کی 22 فیصد آبادی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے، سٹڈی رپورٹ

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : دنیا بھرمیں کرونا وائرس شدت سے پھیل رہا ہے .ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کی 22 فیصد آبادی کے کورونا وائرس کے شدید مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے جان لیوا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ اور اثرات کی تجزیاتی رپورٹ شائع کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کے ایک ارب 70 کروڑ افراد ذیابیطس، دل اور پھیپھڑوں کو متاثر کرنے والے امراض میں مبتلا ہیں، اور ایسے امراض میں مبتلا افراد میں کورونا وائرس کی علامات انتہائی سنگین شدت کی ہوں گی۔

امریکی اخبار کے مطابق یہ رپورٹ 11 امراض یا کیفیات کے حامل افراد کی کیٹیگریز کا احاطہ کرکے تیار کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ضروری نہیں کہ ایسے تمام افراد میں کورونا کی نوعیت جان لیوا یا ہائی رسک لیول کی ہو۔

اسٹڈی رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا کی تمام آبادی کورونا کا شکار ہوئی تو ساڑھے 3 کروڑ افراد کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پڑے گی۔
ادھر پاکستان میں اگست کے وسط تک ڈیڑھ لاکھ پاکستانی کرونا سے وفات پاجائیں گے : الگورتھم چارٹ میں بہت بڑا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پر کورونا قہر بن کر ٹوٹ پڑا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوروان ملک بھر میں کورونا کے متاثرہ مزید 111 مریض چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد2839 ہوگئی جبکہ ایک ہی دن میں کورونا کے 4443 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 921 تک جا پہنچی۔

کورونا وائرس سے متعلق دنیا بھر کےطبی ماہرین اور سائنسدان نئے نئے انکشافات کررہے ہیں، آج برطانیہ کے معروف امپیریل کالج نے اپنے حالیہ منصوبے میں پاکستان میں کورونا سے متعلق حیران کن تخمینے دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اگست 2020 کی وسط تک پاکستان میں یومیہ کم از کم 80 ہزار اور زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ لاکھ تک افراد وبا کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

Comments are closed.