وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چین کی بیٹری بنانے والی دوسری بڑی کمپنی پاکستان میں لیتھیم بیٹری بنانے کا کارخانہ لگائے گی،
سیاسی تماشبینی میں اچھی خبریں تو کھو جاتی ہیں پھر بھی مجھے بہت خوشی کہ دینا کی دو بڑی کمپنیاں سولر پینل بنانے کے پلانٹس پاکستان میں لگا رہی ہیں اور چین کی بیٹری بنانیوالی دوسری بڑی کمپنی پاکستان میں Lithium بیٹری بنانے کا کارخانہ لگائے گی، بیٹری پر بسیں بھی پاکستان میں بنیں گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 28, 2019
اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا کی دو بڑی کمپنیاں سولر پینل بنانے کے پلانٹس پاکستان میں لگارہی ہیں، وفاقی وزیر نے پیر کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ چین کی بیٹری بنانے والی دوسری بڑی کمپنی پاکستان میں لیتھیم بیٹری بنانے کا کارخانہ لگائے گی اور بیٹری پر چلنے والی بسیں بھی پاکستان میں ہی بنیں گی،
انہوں نے کہا کہ سیاسی تماشبینی میں اچھی خبریں تو کھوجاتی ہیں پھر بھی مجھے بہت خوشی ہے کہ دینا کی دو بڑی کمپنیاں سولر پینل بنانے کے پلانٹس پاکستان میں لگارہی ہیں،