رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے دنیا کے 500 سو بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیرسمیت پاکستان کی کئی معروف شخصیات شامل ہیں۔
رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے 2026ء کی فہرست میں خدمتِ خلق، ٹیکنالوجی، سیاست، مذہبی معاملات، آرٹ اینڈ کلچر اور،میڈیا سائنس سمیت مختلف 13 شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پانچ سو بااثر مسلمانوں کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستان میں شامل معروف بااثر مسلم شخصیات میں پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر ،وزیر اعظم شہباز شریف ،جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان ،معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی،صحافی اور میڈیا ہاؤس کے سربراہ سلمان اقبال سمیت دیگر شامل ہیں۔
مفتی تقی عثمانی معروف پاکستانی عالم دین ہیں ۔وہ جاری کردہ رپورٹ میں ٹاپ 50 میں سے دوسرے نمبر پر شامل ہیں،معروف عالم دین مولانا طارق جمیل اور مولانا الیاس قادری سربراہ دعوت اسلامی بھی ٹاپ 50 میں شامل ہیں۔مسلم سکالرز کی کی فہرست میں پاکستان سے الہدیٰ انٹرنیشنل کی سربراہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی ،پروفیسر احمد اکبر صلاح الدین جو کہ اس وقت واشنگٹن کی امریکن یونیورسٹی میں ابن خلدون چیئر آف اسلامک سٹڈیز کے صدر نشین ہیں ،ڈاکٹر طاہر القادری جو کہ عوامی تحریک اور منہاج القران کے سربراہ ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کئی کتابوں کے مصنف اور تعلیمی اداروں کے بانی ہیں شامل ہیں ۔ مذہبی امور کے ماہرین میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان ،ساجد علی نقوی شامل ہیں ۔مبلغین اور روحانی شخصیات میں طیبہ خانم بخاری اور جاوید احمد غامدی شامل ہیں۔خدمت خلق میں پاکستانی شخصیات میں سے ماہر طب ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی شامل ہیں۔سوشل ایشوز میں نمایاں مقام رکھنے والی شخصیات میں منیبہ مزاری ،ملالہ یوسفزئی شامل ہیں ۔سائنس و ٹیکنالوجی میں پروفیسر عطاء الرحمان،ڈاکٹر عمر سیف اور عرفان صدیقی شامل ہیں ۔آرٹس اینڈ کلچر میں نعت خوان صدیق اسماعیل ،شرمین عبید،عابدہ پروین ،نعت خان اویس رضا خان قادری اور نوحہ خواں سید ندیم رضا شامل ہیں ۔میڈیا انڈسٹری سے پاکستانی شخصیات میں حامد میر ،میر شکیل الرحمان اور سلمان اقبال شامل ہیں۔
رپورٹ:خنیس الرحمان










