وسطی امریکہ کے ملک ایل سواڈور میں دنیا کی سب سے بڑی جیل کی تعمیر مکمل کر لی گئی۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایل سلواڈور میں 410 ایکڑ پر قائم جیل میں 40 ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ جیل کی حفاظت پر 600 فوجی اور 250 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

تین سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی

دنیا کی سب سے بڑی جیل 62 ہزار جرائم پیشہ افراد کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر بنائی گئی ہے۔ یہ جیل دارالحکومت سان سلواڈور سے 73 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک دیہی علاقے تعمیر کی گئی ہے۔

ایل سواڈور کے صدر نجیب بوقیلہ نے توکولوکا وادی میں اس جیل کا افتتاح کیا صدر نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اس کی تعمیر کا مقصد مختلف جتھوں کی ملک میں شرپسندیوں کو روکنے میں مدد کرنا ہے جو کہ براعظم امریکہ کی سب سےبڑی جیل بھی ہو گی،ہم نے یہ جیل انسداد دہشتگردی کےمرکز کے طور پر کھولی ہے جو کہ سات ماہ کے قلیل عرصے میں تعمیر کی گئی ہے ۔

کمرہ امتحان میں 500 لڑکیاں اکیلا لڑکا غش کھا کر گر پڑا

نائب وزیر برائے انصاف و تحفظ عامہ اوسیریس لونا نے بھی بتایا کہ اس قید خانے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا جہاں 600 فوجی اور ڈھائی سو پولیس اہلکار مامور ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایل سلوا ڈور وسطی امریکہ میں 21 ہزار مربع کلومیٹر رقبے پر محیط براعظم کا سب سے چھوٹا ملک ہے جس کی آبادی بہ مشکل 66 لاکھ ہے۔ ایل سلوا ڈور کے صدر فلسطینی نژاد نجیب بوقیلہ ہیں جنہوں نے ملک میں دنیا کی سب سے بڑی جیل بنائی ہے۔

اس سے قبل یہ سب سے بڑی جیل کا اعزاز ترکیہ کے پاس تھا جس کی “مرمرہ سیزاوی” جیل کو گینز بک میں سب سے بڑی عالمی جیل قرار دیا گیا تھا۔

Shares: