دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ حکومت سندھ گھر بنانے جا رہی،شرجیل میمن

0
147
sharjeel

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر،وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ حکومت سندھ گھر بنانے جا رہی ہے، یہ بلاول زرداری کا ویژن ہے، ہم لوگوں کو سہولیات دے رہے ہیں،جو لوگ سیلاب، بارشوں میں بے گھر ہوتے ہیں، اناج خراب ہوجاتے، بے یارو مدد گار ہوتے انکے لئے گھر بنا رہے ہیں، اسوقت دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا پروجیکٹ سندھ حکومت بنانے جا رہی،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز سندھ کو 130 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا، ایکسائز اینڈ ٹکٹیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کیا۔منشیات کا مسئلہ انتہائی سنگین ہے، حکومت سندھ کی منشیات کے خلاف کاروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔منشیات کیخلاف اس وقت تک 141 کارروائیاں ہوئی ہیں ،محکمہ ایکسائز پوری تندہی سے منشیات کے خلاف جہاد کرتا رہے گا ، تمام صوبوں کو مل کر منشیات کے خلاف کارروائیاں کرنا ہوں گی، اے این ایف نے منشیات فروش قربان علی شاہ کو گرفتار کیا، منشیات کی رقم اس کے ذاتی اکاؤنٹس میں جمع ہوتی تھی، گرفتار منشیات فروش ضمانت پر ہے اس سے ہم نے کافی شواہد حاصل کیے، گرفتار منشیات فروش جس سے منشیات لیتا تھا وہ اسلام آباد میں ہے، وفاقی وزارتِ داخلہ کو خط لکھ رہے ہیں کہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے، ہم نے بینکوں کو خط لکھے، ایک بینک نے تو ہمیں جواب بھی نہیں دیا، ایک شخص باسط خواجہ کو گرفتار کیا جو پوش علاقے میں رہتا ہے، جس شخص کو گرفتار کیا وہ ضمانت پر رہا ہو گیا، ضمانت کیس میں ایکسائز ڈپارٹمنٹ کو نوٹس ہی نہیں ملا،اس شخص کا منشیات سپلائر اسلام آباد میں ہے، وہ شخص آج ایک بجے لاہور روانہ ہو گیا اور وہاں پہنچنے والا ہو گا، اس شخص کے قبضے سے 5 فون برآمد ہوئے ہیں،ہر محکمہ اور ہر صوبہ منشیات کے خلاف کارروائیاں کرے، آج سے ڈیجیٹل ڈیٹا بنائیں گے، اس ڈیٹا کی دیگر اداروں سے شیئرنگ بھی ہوگی۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پریمیم نمبر پلیٹس کی نیلامی سے حاصل کردہ رقم سیلاب متاثرین کی اسکیم پر خرچ ہوگی، 2251 گھر پریمیم نمبر پلیٹ سی رقم سے بنیں گے۔پریمئٹم نمبر پلیٹوں کے لیے الگ دفتر قائم کر رہے ہیں ،نمبر پلیٹ نیلامی کا ہمیں اچھا فیڈ بیک ملا ہے, ہم نیلامی میں نمبر پلیٹ کے نرخ بڑھانے جا رہے ہیں,پہلے یہ پریمیئم نمبر سفارش پر ملتے تھے اور کم قیمت تھی,

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ ڈیلیوری کمپنیوں کو نہیں پتہ کہ فوڈ کے ساتھ منشیات کی بھی ڈیلیوری کی جا رہی ہے، کابینہ سے منظوری لے لی ہے کہ اسکولوں میں بچوں کے منشیات کے ٹیسٹ لیں گے، جس بچے کا ڈرگ ٹیسٹ مثبت آئے گا صرف اس کے والدین کو مطلع کیا جائے گا,

موسمیاتی شعبے میں سرمایہ کاری سے ماحولیات کے تحفظ میں مدد ملے گی، صدر مملکت

مارگلہ ہلز میں آتشزدگی،سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کانوٹس

موسمیاتی تبدیلی،پرواز میں ہچکولے،رخ موڈ دیا گیا، 30 مسافر زخمی

سپریم کورٹ، موسمیاتی تبدیلی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب

سابق سینیٹر جمال خان لغاری کی رومینہ خورشید عالم سے ملاقات

ہم ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں،رومینہ خورشید عالم

امن کی فاختہ میڈیا ، چھوٹی سی خبر کسی کی زندگی تباہ بھی کر سکتی ، بچا بھی سکتی ، رومینہ خورشید عالم

موسمیاتی ایکشن میں صنفی شمولیت کیلیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔رومینہ خورشید عالم

موسمیاتی تبدیلی پردنیا سے امداد نہیں تجارت چاہیے،رومینہ خورشید عالم

گرمی کی لہر،مون سون کیوجہ سے سیلاب کے خطرات،عوامی آگاہی مہم شروع کرنیکا حکم

Leave a reply