پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناکام حکومت نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف جو ان دنوں‌ لندن میں‌ قیام پذیر ہیں، نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں‌ کہا ہے کہ پاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں‌ پٹرول کی قیمتیں کم ہور ہی ہیں‌ لیکن عمران نیازی کی حکومت اس میں آئے دن اضافہ کر رہی ہے. حقیقت یہ ہے کہ بغیر ویژن، تجربے اور اہلیت کے ملک چلانے کی اس سے بدترین مثال نہیں دیکھی جا سکتی.

واضح‌ رہے کہ شہباز شریف حالیہ دنوں‌میں‌طبی معائنہ کیلئے لندن میں‌ہیں اور ان کے وکلاء کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا ہے کہ وہ گیارہ جون کو پاکستان واپس لوٹ آئیں گے.

Shares: