:دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 37 لاکھ کے قریب پہنچ گئی
باغی ٹی وی :دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 92 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 86 ہزار 839 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 80 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
امریکہ کورونا سے مزید 952 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 140 تک پہنچ گئی جبکہ عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 36 لاکھ 16 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
برازیل دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار 261 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اموات کی تعداد 75 ہزار 523 تک پہنچ گئی۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ 70 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
بھارت میں بھی گزشتہ روز کورونا سے مزید 614 افراد کی موت واقع ہو گئی جس کے بعد بھارت میں اموات کی تعداد 24 ہزار 929 ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
کورونا وائرس کے باعث روس میں 11 ہزار 770 اموات ہو چکی ہیں اور 7 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
پیرو کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا پانچواں بڑا ملک ہے جہاں 3 لاکھ 37 ہزار 724 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ 12 ہزار 417 ہلاک ہوئے۔
چلی میں کورونا وائرس کے باعث 7 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور 3 لاکھ 21 ہزار 205 متاثر ہیں۔
اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 4 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار سے زائد ہے۔








