دنیا میں تیل کی قیمت گررہی ہے جبکہ امپورٹد حکومت تیل مزید مہنگا کررہی ہے.

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دنیا میں تیل کی قیمت گررہی ہے، اور پاکستان میں موجودہ حکومت ڈیزل 10 روپے اور بجلی 4.5 روپے مہنگی کررہی ہے، عوام کو بے زبان، بے آواز سمجھنے والے پچھتائیں گے۔


سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد غذائی اور وبائی بحران آئے گا، غذائی قلت گوداموں اور دکانوں کو لوٹ کھائے گی، یہ سیلاب کے بہانے بھارت سے تجارت اوراسرائیل سے دوستی کریں گے۔
سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایک بار پھر پیشگوئی کی ہے کہ شہبازشریف نوازشریف کے راستے کی رکاوٹ بنیں گے، جب کہ ستمبر اور اکتوبر میں پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گی،۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہنا تھا کہ ستمبر اور اکتوبر ستمگر مہینے ہیں یہ سیاسی بھونچال لائیں گے، تعیناتیاں، تنزلیاں، تبدیلیاں اور اہم عدالتی فیصلے انہی دو مہینوں میں ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ستمبر اکتوبر میں ن اور ش ہی آمنے سامنے نہیں بلکہ پی ڈی ایم (PDM) بھی ٹوٹ پوٹ کا شکار ہوگی، جب کہ نوازشریف کے راستے کی رکاوٹ شہباز شریف خود بنیں گے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کا ذمہ دارانہ اور دانشمندانہ رویہ قابل تعریف ہے۔

واضح‌ رہے کہ حکومت پاکستان نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابقی پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے ہو گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت دو روپے 99 پیسے کے اضافے کے بعد 247 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔
ائٹ ڈیزل آئل 9 روپے 79 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔اس کی نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے ہو گئی ہے۔

Shares: