دنیا میں ہماری عزت نہیں، نواز شریف کا لندن کی فٹ پاتھ پر اعتراف
دنیا میں ہماری عزت نہیں، نواز شریف کا لندن کی فٹ پاتھ پر اعتراف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امیر عباس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ کہا کہ میاں صاحب لندن کے ایک فٹ پاتھ پر عام آدمی کی طرح کھڑے سوال کر رہے ہیں کہ یہ کس طرح کا پاکستان بنا دیا گیا ہے۔ میاں صاحب یہ وہی پاکستان ہے جو آپ سب نے مل کر بنایا کہ آپ آج تک پاکستان کے کسی فٹ پاتھ پر عام آدمی کی طرح کھڑے نہیں ہو سکے بلکہ شہنشاہوں کی طرح تمکنت کی زندگی گزارتے رہے.
نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی
العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر
سابق وزیراعظم نواز شریف نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہتے ہیں کہ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں روایت رہی ہے کہ وزیراعظم کو نکال دیا جاتا ہے برطرف کر دیا جاتا ہے، ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں ہم اپنی نسلوں کو کس طرح پاکستان دینا چاہتے ہیں، اگر ایسا رہا تو انتشار رہے گا، اب دنیا مین ہماری وہ عزت نہیں جو ہونی چاہئے، ہم وہ مقام ہی حاصل نہیں کر سکے جب مقام حاصل کرنے کی طرف بڑھتے ہیں جب وقت آتا ہے تو رکاوٹیں ہوتی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک میں انتشار پھیلا، آج روپے کی قدر کم ہو گئی ، اکانومی خراب ہو رہی ہے،
میاں صاحب لندن کے ایک فٹ پاتھ پر عام آدمی کی طرح کھڑے سوال کر رہے ہیں کہ یہ کس طرح کا پاکستان بنا دیا گیا ہے۔ میاں صاحب یہ وہی پاکستان ہے جو آپ سب نے مل کر بنایا کہ آپ آج تک پاکستان کے کسی فٹ پاتھ پر عام آدمی کی طرح کھڑے نہیں ہو سکے بلکہ شہنشاہوں کی طرح تمکنت کی زندگی گزارتے رہے pic.twitter.com/wrSFFaRTML
— Ameer Abbas (@ameerabbas84) November 29, 2019
سابق وزیراعظم نواز شریف بیماری کے باعث لندن منتقل ہو چکے ہیں جہان گزشتہ روز ان کے ٹیسٹ ہوئے ہیں ، نواز شریف چوھدری شوگر ملز کیس میں نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی انہیں علاج کے لئے سروسز ہسپتال، پھر گھر اور پھرلندن منتقل کر دیا گیا، نواز شریف کی لاہور ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی العزیزیہ ریفرنس کیس میں نواز شریف کی سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کر دی، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے حکومت نے نہیں نکالا بلکہ ون ٹائم علاج کے لئے عدالتی حکم کے بعد اجازت دی.
نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر
نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی
نواز شریف کی ویڈیو پرانی ہے یا نئی یہ الگ بحث ہے تاہم نواز شریف جو سوالات ویڈیوز میں اٹھا رہے ہیں اس کے ذمہ دار وہ خود ہی نظر آتے ہیں اگر وہ عوام کا خیال کرتے اور ان کے مسائل حل کرتے تو یقینا ان کی حکومت ہوتی، اب پاکستان کی عوام باشعور ہو چکی ہے، ووٹ کو عزت دو اور مجھے کیوں نکالا کا نعرہ پٹ چکا ہے، پاکستانی عوام سمجھتی ہے کہ پاکستان کو نواز شریف نے کچھ نہیں دیا بلکہ ملک کو لوٹا اور ملک دشمنوں کے ساتھ رائیونڈ اور مری میں ملاقاتیں کیں، کرپشن کی وجہ سے ہی پانامہ لیکس میں انکا نام آیا اور عدالت نے انہیں سزا دی.