نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

0
30

نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے حوالے سے یکساں نظام تعلیم کی طرف رواں دواں ہے،تمام صوبائی حکومتیں وزیراعظم کی پالیسی پر عملدرآمد کےلیے پر عزم ہیں،ای گورننس سسٹم متعارف کرا رہےہیں،جب صنعتیں لگیں گےتو غریب کے گھر کا چولہا جلےگا، حکومت کے سامنے بے روز گاری اور منہگائی کا چیلنج ہے،

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اگر تعلیم کے ساتھ ٹریننگ نہ ہو تو بے روز گاروں کی کھیپ نکلے گی،ناجائز منافع خوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کریں گے، رورل ایریا کی آبادی کو شہری آبادی کے برابر سہولتیں دیں گے، آج اس کالج کے اندر آنے کا مقصد واضح ہے یہاں سہولیات دیں گے، بچیوں کو بااختیار بنائیں گے، انکی مدد کریں گے اور اپنی ذمہ داری ادا کریں گے،

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ حقائق چھپ نہیں سکتے،نوازشریف آستینیں چڑھا کرایک ہی گردان سناتے رہے کہ میرا جینا مرنا عوام کیساتھ ہے،ن لیگ کے لوگ باربار کہہ رہے تھے کہ نواز شریف کی حالت نازک ہے،ن لیگ کے ترجمان نواز شریف کی موجودہ صحت کی صورتحال بتانے سے قاصرہیں، ہمیں تو پتا ہے اس بیماری کا نام کیا ہے اور ان کا ایجنڈا کیا ہے،اتنے روزگزرنے کے بعد نوازشریف کی بیماری سے متعلق انٹرنیشنل ڈاکٹرزکی رپورٹ سامنے نہیں آئی،

نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن پہنچے تو پاکستانیوں نے انکا بھر پور استقبال کیا، پاکستانیوں کی بڑی تعداد نواز شریف کے ایئر پورٹ کے باہر اور نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر جمع تھی، نواز شریف کے لندن پہنچنے پر پاکستانیوں نے نواز شریف کا ایسا استقبال کیا کہ نواز شریف نے علاج کی بجائے دوبارہ پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی

Leave a reply