کیا نواز شریف کی زندگی کو لاحق خطرات پاکستان سے نکلتے ہی ختم ہوگئے؟ فردوس عاشق اعوان

0
31

کیا نواز شریف کی زندگی کو لاحق خطرات پاکستان سے نکلتے ہی ختم ہوگئے؟ فردوس عاشق اعوان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے لوٹ پوٹ ہوکراپوزیشن لیڈرکا عہدہ لیا اورچپکے سے استعفا بھی دے دیا،ہمیں اپنے ڈاکٹرز پر فخر ہے، ہمارے ڈاکٹرز باصلاحیت ہیں،یہ بے روز گاروں کے ٹولوں کو عوام نے ہر طرح سے مسترد کردیا ہے،میاں صاحب کی بیماری محل سے جڑی ہے، محل پہنچتے ہیں ، ٹھیک ہوجاتے ہیں،اس وقت دوسرا بھائی بیمار کے ساتھ سہولت کار کے طور پر ساتھ گیا،

نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کیساتھ لندن کے اسپتال میں ان کی تشخیص نہیں ہو سکی،نواز شریف آستین چڑھا چڑھا کر کہتے تھے ووٹ کو عزت دوں گا،یہ بے روز گاروں کا ٹولہ اپنے آپ کو زندہ رکھنے کیلیے ڈگ ڈگی بجاتاہے،نواز شریف کے یہاں پلیٹ لیٹس کم ہورہے تھے بلڈر پریشر بڑھ رہا تھا، آج نوازشریف گئے ہوئے کئی دن ہوگئے، بیماری سےمتعلق کوئی بات سامنے نہیں آئی،

نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کیا نواز شریف کی زندگی کو لاحق خطرات پاکستان سے نکلتے ہی ختم ہوگئے ہیں،ہم جاننا چاہتے ہیں کیا پرفضا مقام نے خطرات پر قابو پالیا ہے یا ابھی بھی باقی ہیں،نوازشریف کی نبض پر ہاتھ رکھ کرکوئی سیاستدان ہی بتاسکتاہےکہ انکو سیاسی بیماری ہے،

مریم نواز نے پھر "ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی

سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے تھے، تا ہم بیماری کے بعد انہیں ہسپتال اور پھر گھر منتقل کیا گیا بعد ازاں نواز شریف علاج کے لئے لندن روانہ ہو گئے اب انکا لندن گھر میں علاج جاری ہے. طبی بنیادوں پر نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے آٹھ ہفتوں کے لئے ضمانت منظور کر رکھی ہے

نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

Leave a reply