حکمران جماعت کے خلاف الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائر

0
40

حکمران جماعت کے خلاف الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف کے سابق رکن اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکمران جماعت کیخلاف غیرملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد از جلد کیا جائے۔ مذکورہ کیس گزشتہ پانچ سالوں سے زیر التوا ہے اور تحریک انصاف اب تک ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تحریری طور پر بتایا کہ اسکروٹنی کمیٹی کے 42 اجلاس ہوئے، ای سی پی 70 سماعتیں کر چکا ہے جب کہ حکمران جماعت نے کمیٹی کے 16 احکامات کو نظر انداز کیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ تحریک انصاف کوئی مصدقہ ریکارڈپیش نہیں کرسکی اور جان بوجھ کر سکروٹنی کمیٹی کو غیر فعال بنا رہی ہے۔

اکبر ایس بابر کی جان سے دی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ اسٹیٹ بینک اور دیگر بینکوں میں پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی تفصیلات منگوا کر جلد از جلد فیصلہ کیا جائے۔

باغی سیپشل،پاکستانی سیاست میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم، کیا ہونے جا رہا ہے؟چہ میگوئیاں‌ جاری

جہاز کو دیکھ کر نواز ٹھیک ہو گیا،ڈاکوؤں کا مقابلہ کروں گا، خان کرسی کیلئے نہیں تبدیلی کیلئے آیا ہے، وزیراعظم

نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی

26 نومبر سے تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر سماعت شروع ہونی ہے، فارن فنڈنگ کیس کی درخواست پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے الیکشن کمیشن میں دی تھی، روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی درخواست اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے گزشتہ روز دی تھی جس کو الیکشن کمیشن نے قبول کر لیا,

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

5 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ انہی کے دور ملازمت میں ہو، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج مطالبہ کیا ہے کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا تو ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے.

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق چار درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اسکروٹنی کمیٹی کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔ تحریک انصاف نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے کے خلاف 4 درخواستیں جمع کرائی تھیں ،فیصلہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سنایا

Leave a reply