لطیف کھوسہ کے حکومت پنجاب پر لگائے الزامات جھوٹ کا پلندا،عامیر میر

0
195
amir miir

وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے پی ٹی آئی وکیل لطیف کھوسہ کے حکومت پنجاب پر لگائے الزامات کو جھوٹ کا پلندا قرار دے دیا

عامر میر کا کہنا تھا کہ کھوسہ بھی اپنے کپتان کی طرح جھوٹ کے پیغمبر ثابت ہوئے۔کھوسہ نے سپریم کورٹ کے پلیٹ فارم کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی جو ناکام ہو گئی- پی ٹی آئی وکیل کے حکومت پنجاب پر لگائے الزامات بے بنیاد تھے اسی لیے سپریم کورٹ سے بھاگنے میں عافیت جانی – ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سپریم کورٹ میں 200 صفحات کی رپورٹ میں الزامات کو جھوٹا ثابت کر دیا تھا۔ پی ٹی آئی نے حکومت پنجاب کے دفاع کا جواب دینے کے لئے 3 دن مانگے مگر کوئی جواب نہ دیا گیا۔ پی ٹی آئی نے جو 3 بیانات حلفی جمع کروائے ان میں شواہد دینے کی بجائے سیاسی بیان بازی کی گئی۔ ایک بھی کیس میں کسی پی ٹی آئی امیدوار کا اغواء یا کاغذات نامزدگی چھیننا ثابت نہیں ہوا۔پنجاب کا ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ تمام اہل امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو قبول کیا گیا- پی ٹی آئی ٹھوس حقائق سامنے لانے میں ناکام رہی اور اسی لیے پٹیشن واپس لی۔

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

 این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا

عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

Leave a reply