عام انتخابات،موروثی سیاست،اپنے ہی امیدوار

0
431
pakistan

عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا، باپ بیٹا امیدوار،تو کہیں دو دو بھائی امیدوار، کئی پارٹیوں نے کارکنان کی بجائے اپنے ہی خاندان میں ٹکٹ بانٹ دیئے،

مسلم لیگ ن ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریک انصاف، موروثی سیاست سبھی میں دیکھنے میں آئی ہے، موروثی سیاست یا قیادت پاکستان کے بڑے خاندانوں تک محدود نہیں بلکہ معاشرے کے نچلے طبقوں میں بھی موجود ہے، ایک طرف پارٹی میں موروثی سیاست ، تو وہیں ایوان میں جانے کے لئے بھی پارٹی لیڈروں کو اپنی ہی اولاد اور رشتے دار یاد آتے ہیں،وزارتیں چاہئے ہوں،تو بھی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنوں کو ہی نوازیں، مذہبی جماعتیں بھی موروثی سیاست میں کسی سے پیچھے نہیں، حالیہ الیکشن جو 8 فروری کو ہو رہے ہیں اس میں ایسے کئی ٹکٹ تقسیم ہوئے اور امیدوار سامنے آئے جس پر پاکستان میں موروثی سیاست پر مہر ثبت ہو گئی.

الیکشن میں بڑے سیاسی رہنماؤں نے اپنی اولاد،اور رشتے داروں‌کو میدان میں اتارا ہے، مسلم لیگ ن کی مثال لیں تو نواز شریف الیکشن لڑ رہے ہیں تو وہیں مریم نواز بھی میدان میں ہیں، شہباز شریف الیکشن لڑ رہے ہیں تو حمزہ شہباز بھی امیدوار ہیں، وزیراعظم بنے نواز شریف تو شہباز شریف وزیراعلیٰ بن گئے، شہباز شریف وزیراعظم بنے تو حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بن گئے، اب الیکشن میں بھی یہی صورتحال ہے، پیپلز پارٹی کو دیکھ لیں، آصف زرداری امیدوار ہیں تو بلاول بھی لاڑکانہ لاہور سے الیکشن لڑ رہے ہیں، البتہ آصفہ کو ابھی تک آصف زرداری نےانتخابی سیاست سے دور رکھا ہے،یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں تو انکے بیٹے بھی الیکشن لڑ رہے ہیں، تحریک انصاف کی مثال لیں تو عمران خان سزا کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑ سکے تاہم شاہ محمود قریشی نے بیٹے اور بیٹی کو امیدوار بنایا، پرویز الہیٰ نے اہلیہ اور بیٹے مونس الہیٰ کو امیدوار بنا دیااگرچہ انکے کاغذات مسترد ہو چکے ہیں،جے یو آئی کو دیکھ لیں، مولانا فضل الرحمان امیدوار ہیں تو وہیں انکے بیٹے بھی الیکشن لڑ رہے ہیں جو پی ڈی ایم حکومت میں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں،مرکزی مسلم لیگ کو لے لیں تو ایک ہی گھر سے تین امیدوار سامنے ہیں، حافظ محمد مسعود قومی اسمبلی سے الیکشن لڑ رہے ہیں تو وہیں حافظ طلحہ سعید بھی امیدوار ہیں، حافظ خالد ولید بھی لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹوں‌پر امیدوار ہیں، پاکستان میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی ایسی جماعتیں ہیں جن میں موروثیت دیکھنے میں نہیں آئی، اسکے علاوہ باقی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں میں یہ اثر دیکھنے میں آیا، تحریک لبیک کو دیکھ لیں علامہ خادم حسین رضوی کی وفات کے بعد بیٹے حافظ سعد رضوی امیر بن گئے،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صحافی ماجد نظامی کہتے ہیں کہ "پنجاب میں مسلم لیگ ن نے عام انتخابات میں جن نوجوانوں کو پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا ہے۔ ان سب کا پرانے سیاسی گھرانوں سے تعلق ہے اور موروثی سیاست کی وجہ سے انہیں ٹکٹس دی گئی ہیں۔ اگر اس قدم کو یوتھ ایمپاورمنٹ کا نام دیا جائے گا تو سخت نا انصافی ہو گی:
راجہ اسامہ سرور: سابق وزیر راجہ اشفاق سرور کے بیٹے
رانا احمد عتیق: سابق ایم این اے رانا افضال کے بیٹے
عمار لغاری: سابق وزیر اویس لغاری کے بیٹے
عثمان اویسی: سابق ایم این اے نجیب اویسی کے بیٹے
شہر بانو بخاری: سابق ایم این اے باسط بخاری کی بیٹی

ن لیگ کے رہنما، سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف بھی موروثی سیاست کو فروغ دینے لگے،لگے ہاتھوں صوبائی اسمبلی کے لیے اپنا بھائی امیدوار بنا لیا، امجد لطیف کو ن لیگ نے ٹکٹ جاری کر دیا،

عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

بلے کے نشان کے بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی ختم ہوجائےگا ۔

Leave a reply