ٹکٹوں کی تقسیم پر بلوچستان میں پی پی پی اندرونی اختلافات کا شکار

ٹکٹ واپس لینے پر میرلیاقت لہڑی کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارزبیرخان )ٹکٹوں کی تقسیم پر بلوچستان میں پی پی پی اندرونی اختلافات کا شکار،ٹکٹ واپس لینے پر میرلیاقت لہڑی کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

8 فروری 2024ء کے انتخابات کے حوالے سے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے موقع پر لمحوں میں بدلتے صورتحال اور فیصلے دیکھنے کو ملے۔سب سے زیادہ تزبزب کا شکار پیپلز پارٹی رہی.10 فروری کو رات گئے بلاول ہاؤس کراچی سے حلقہ پی بی 43 کا ٹکٹ میر لیاقت لہڑی کو جاری کیاگیا،جبکہ آج سہہ پیر کو 3 بجے پارٹی کے صوبائی آفس سے ایک تصویر جاری کی گئی،جس میں صوبائی جنرل سیکریٹری روزی خان ن حسنین ہاشمی کو ٹکٹ دے رہے ہیں، جس پرمیر لیاقت لہڑی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

جبکہ ذرائع کے مطابق میر لیاقت علی اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد پی پی پی سے بھی مستفی ہونے کا بھی باضابطہ اعلان کرینگے

Leave a reply