سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بی اے کی ڈگری گم ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کی ڈُپلی کیٹ ڈگری مل گئی ہے. واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بی اے کی ڈگری گم ہونے پر ڈپلیکیٹ ڈگری کے حصول کے لیے اپلائی کیا تھا. اور درخواست کے مطابق میاں محمد نواز شریف نے بی اے کی ڈگری 1968 میں حاصل کی تھی.

خیال رہے کہ نواز شریف کی بی اے کی ڈُپلی کیٹ ڈگری کے لئے 2990 روپے نجی بینک میں جمع ہوئے تھے جبکہ ڈاکومنٹس کے مطابق نواز شریف نے بی اے 340 نمبر لیکر پاس کی تھی اور نواز شریف کی 55سال پہلے حاصل ہونے والی یہ ڈگری کہیں گم ہوگئی تھی، ڈگری گم ہونے کی صورت میں 7جون 2023کو ڈُپلی کیٹ ڈگری کیلئے اپلائی کیا تھا جس کے بعد اب نواز شریف کے مشیر نے اتھارٹی لیٹر دکھا کر خود ڈگری حاصل کرلی ہے کیونکہ خود سابق وزیر اعظم اس وقت پاکستان میں موجود نہیں ہیں.

مزید یہ بھی پڑھیں:
بورس جانسن نے ارکان پارلیمنٹ کو گمراہ کیا. رپورٹ میں انکشاف
حافظ نعیم کا حشر آج عمران خان جیسا ہوا ہے۔نثار کھوڑو
9مئی میں ملوث شہریوں کوبےخطا گرفتار نہیں کیا گیا،امریکی رکن کانگریس کا صدر جوبائیڈن کوخط

خیال رہے کہ نواز شریف، شریف خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ اتفاق گروپ اور شریف گروپ کے بانی میاں محمد شریف ان کے والد اور تین بار وزیر اعلیٰ پنجاب رہنے والے شہباز شریف ان کے بھائی ہیں۔ جبکہ وہ خود بھی وزیر اعظم پاکستان رہ چکے ہیں، نواز شریف نے گورنمنٹ کالج ی‌ونیورسٹی لاہور سے تجارت کی تعلیم اور 1970ء کی دہائی کے آخر میں سیاست کا آغاز کرنے سے پہلے پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے قانون کی تعلیم حاصل کی تھی۔

تاہم اس وقت وہ لندن میں ہیں کیونکہ انہیں نااہلی کے بعد ملک میں کافی مسائل کا سامنا تھا کیسز بھی تھے اور پھر بظاہری طبیعت ناسازی کو جواز بنا کر وہ علاج کی غرض سے لندن گئے تھے جہاں ان کے بیٹے رہتے ہیں تاہم اس کے بعد سے اب تک وہ واپس نہیں آئے ہیں.

Shares: