فلمسٹار دردانہ رحمن جن کا بیٹا ایک واقعہ میں سر میں گولی لگنے سے زخمی تھا، ایک ماہ سے ہسپتال میں زیرعلاج تھا گزشتہ روز انتقال کر گیا. اسکی نمازہ جنازہ گزشتہ روز ادا کر دی گئی نمازہ جنازہ میں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی. جن میں اداکاراورنگزیب لغاری،الطاف حسین،نسیم حیدر شاہ،اچھی خان،جاوید رضا،ہمایوں صفدر،ذیڈ اے زلفی،بابو محمود،حامد رانا،عمران نواب،منور چاند،جاوید صادق،سہیل بخاری،،
خلیق احمد ،ٹھاکر لاہور ی ، جرار رضوی،طارق ساحلی و دیگر نے شرکت کی . سینئر اداکارہ کے غم میں شریک ہونے والی خواتین میں گلوکارہ میگھا،نرگس،عشرت چودھری،امروزیہ،صبا شاہین،نشو بیگم،سیمی،نادیہ علی،عائشہ جاوید،بینا سحر،شیبا بٹ و دیگر کا نام شامل ہے . دردانہ رحمان کے بیٹے کی رسم قل آج ان کی رہائش گاہ پر ہو گی. اداکارہ دردانہ
رحمان کا شمار پاکستان کی فلم انڈسٹری کی ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نہایت کم عرصے میں اپنا نام بنایا اور جنہوں نے کام کی باریکیوں کو سمجھ کر کیا اور شائقین کے ساتھ ساتھ ناقدین سے بھی داد سمیٹی. دردانہ رحمان ایک عرصہ سے شوبز انڈسٹری سے دور نظر آتی ہیں تاہم وہ شوبز کی تقریبات میں کبھی کبھی ضرور نظر آجاتی ہیں. اداکارہ دردانہ رحمان کے بیٹے کے انتقال پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور شوبز انڈسٹری اداکارہ کے غم میں برابر کی شریک ہے.