وزیراعظم کاحکم ہےگھر گھر جا کر بتاوَمنشیات ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے، شہریار آفریدی
وزیرمملکت شہریارآفریدی نے کہا ہےکہ ماضی میں اے این ایف کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا رہا.ماضی میں منشیات کی روک تھام پر توجہ نہیں دی گئی.ملک بھر میں اے این ایف اہلکاروں کی تعداد2900 ہے.منشیات کو سب سےزیادہ منافع بخش کاروبار سمجھا جاتا ہے،نوجوانوں کو جب نوکری نہیں ملتی تو وہ منشیات استعمال کرتے ہیں.منشیات کا کاروبار کرنےوالےبڑےمگرمچھوں کوعبرت کا نشانہ بنائیں گے،آئس نشے کےخلاف قوانین بنائے جارہے ہیں،
شہر یار آفریدی کے کہنا تھا کہ برستانوں میں اور پلوں کے نیچے لوگ نشہ کرتے رہتے ہیں،کیا یہ ہماری اولادنہیں،وزیراعظم کاحکم ہےگھر گھر جا کر بتاوَمنشیات ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے،بدقسمتی سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر نہیں کیا گیا،منشیات کی نئی قسم آئس اور کرسٹل نوجوانوں کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے،انسدادمنشیات فورس نےمنشیات کےخاتمے کے لیےہر ممکن کوشش کی.ڈرگ مافیانےعہدوں اوراختیارات کااستعمال کرکےنظام کونقصان پہنچایا،منشیات کی روک تھام کے لیےٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا گیا،جیلوں میں مختلف قسم کی منشیات مل رہی ہوتی ہیں،